حیدرآباد۔23۔جنوری (اعتماد نیوز)ریاستی وزیر اعلی این کرن کمار ریڈی نے آج
اسمبلی اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ چند سیاسی قائدین نے ذاتی مفادات
کے خاطر تلنگانہ کی عوام کے درمیان انکے ساتھ نا انصافی کی بات کرتے ہوئے
افواہوں کا بازار گرم کیا ہے۔ انہوں نے آج اسمبلی میں کہا کہ 1956 سے تا
حال سیما آندھرا میں 40.96
فیصد ترقی ہوئی ہے۔ وزیر اعلی نے مزید کہا کہ
اری گیشن کے تحت 31,360 کروڑ روپئے کو آندھرا علاقہ میں خرچ کیا گیا ہے۔
وزیر اعلی نے اپنے سلسلہ خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ریاست کی تقسیم سے
سری سیلم اور ناگارجنا ساگر پراجکٹ کے انتظامی امور ٹھپ ہوجائینگے۔ انہوں
نے کہا کہ متحدہ ریاست سے ہی پولاورم پراجکٹ کی تکمیل ممکن ہے۔